Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / سعید اجمل کا بولنگ ایکشن غیرقانونی

سعید اجمل کا بولنگ ایکشن غیرقانونی

دبئی ۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے صف اول کے بولر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کو غیرقانونی قرار دیا گیا ہے جیسا کہ گال میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹسٹ میں سعید اجمل نے 10 ویں مرتبہ 5 وکٹیں لیں لیکن اس مقابلہ کے دوران ان کی کئی گیندوں پر نہ صرف تشویش کی گئی ہے بلکہ انہیں مشتبہ بھی قرار دیا گیا ہے۔ گال ٹسٹ کے عہدیداروں نے اپنی رپورٹ پاکستانی ٹیم کے منیجر معین خان کو روانہ کرتے ہوئے انہیں مطلع کیا ہیکہ وہ آف اسپنر کے ایکشن کو آئی سی سی کے فوائد کے مطابق جانچیں کیونکہ ان کی بولنگ ٹسٹ کے علاوہ ونڈے اور ٹوئنٹی 20 میں بھی قریبی مطالعہ سے گذر چکی ہیں۔ آئی سی سی کے قواعد کے مطابق سعید اجمل اندرون 21 دنوں میں بولنگ ٹسٹ سے گذریں گے۔

TOPPOPULARRECENT