Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / سعید اجمل کی رپورٹ تین دن میں آئے گی

سعید اجمل کی رپورٹ تین دن میں آئے گی

لاہور۔12؍نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پابندی کے شکار پاکستانی اسپنر سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کی رپورٹ اگلے دو سے تین دن میں آئے گی اور ایکشن بہتر ہونے کی صورت میںسعید اجمل ڈومیسٹک کرکٹ کھیل سکیں گے۔پاکستانی آف اسپنر سعید اجمل غیر قانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے آئی سی سی کی جانب سے معطلی کا شکار ہیں۔سعید اجمل کے بولنگ ایکشن کی درستگی پر کام کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے آزادانہ بائیو مکینک ٹسٹ کروانے کا فیصلہ کیا۔ سعید اجمل کا انگلینڈ کی لوف برا یونیورسٹی میں بائیو مکینک ٹسٹ ہوا ۔ذرائع کے مطابق سعید اجمل کے بائیو مکینک ٹسٹ کی رپورٹ اگلے دو سے تین دن میں آنے کا امکان ہے۔سعید اجمل ان دنوں انگلینڈ میں ہی سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق کے ساتھ ایک مرتبہ پھر بولنگ ایکشن پر کام کر رہے ہیں۔ بولنگ ایکشن مطلوبہ ڈگری میں آنے کی صورت میں وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے کے اہل ہوجائیں گے، جس کے بعد پی سی بی ، آئی سی سی کو باضابطہ اجازت طلب کریگا۔

TOPPOPULARRECENT