Thursday , December 13 2018

سعید اجمل کے ایکشن میں بہتری :پی سی بی

لاہور7اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )ثقلین مشتاق کی کوششیں رنگ لانے لگیں، پی سی بی نے دعویٰ کیا کہ سعید اجمل کے ایکشن میں بہتری آرہی ہے ۔ڈاکٹر سہیل سلیم کے مطابق ورلڈ کپ سے قبل اچھی خبر کی امید رکھنی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق سعید اجمل کا ایکشن کچھ عرصے قبل رپورٹ ہوا جس کے بعد انھیں پابندی کا سامنا کرنا پڑا، اب وہ سابق اسپنر ثقلین مشتاق کی رہنم

لاہور7اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام )ثقلین مشتاق کی کوششیں رنگ لانے لگیں، پی سی بی نے دعویٰ کیا کہ سعید اجمل کے ایکشن میں بہتری آرہی ہے ۔ڈاکٹر سہیل سلیم کے مطابق ورلڈ کپ سے قبل اچھی خبر کی امید رکھنی چاہیے۔تفصیلات کے مطابق سعید اجمل کا ایکشن کچھ عرصے قبل رپورٹ ہوا جس کے بعد انھیں پابندی کا سامنا کرنا پڑا، اب وہ سابق اسپنر ثقلین مشتاق کی رہنمائی میں بہتری کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔پی سی بی کے سینئر جنرل منیجر میڈیکل اور اسپورٹس سائنسز ڈاکٹر سہیل سلیم اس ٹیم میں شامل ہیں جو ’’دوسرا‘‘ کے موجد ثقلین مشتاق کی رہنمائی میں سعید اجمل کا بولنگ ایکشن آئی سی سی قوانین کے تحت قانونی حد میں لانے کیلئے کام کررہی ہے ۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ معاون عملہ دن میں 2 سیشنز کرتے ہوئے آف اسپنر کے مسائل کا حل تلاش کرنے کیلئے کوشاں ہے اوران کے ایکشن میں یقینی طور پر بہتری آرہی ہے

Top Stories

TOPPOPULARRECENT