سفارتخانہ کی منتقلی ایک سال بعد : ٹرمپ

واشنگٹن ،18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج کہا کہ اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کو یروشلم منتقل کرنے کی منصوبہ بندی کو پورا کرنے میں ابھی ایک سال سے زیادہ وقت لگے گا۔ مسٹر ٹرمپ نے اس عمل کے ایک سال کے اندر اندر مکمل ہونے سے انکار کیا ہے ۔اسرائیل کے راتوں رات امریکی سفارتخانہ القدس منتقل کرنے کے خواب پر ڈونالڈ ٹرمپ نے پانی پھیر دیا اور کہا کہ ایک سال کے اندر سفارت خانے کی منتقلی ممکن نہیں ہے ۔اسرائیلی وزیراعظم نے اس خوش خیالی کا اظہار کیا تھا کہ امریکی سفارتخانے کی منتقلی کا کام سب کی سوچوں سے تیز اور اب سے ایک سال کے اندر ہوگا۔لیکن جب امریکی صدر ٹرمپ کے سامنے نیتن یاہو کا بیان رکھا گیا، تو انہوں نے اس کی تردید کردی۔اس سے پہلے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا تھا کہ 3 سال سے کم عرصے میں سفارتخانے کی القدس منتقلی ممکن نہیں ہوگی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT