Sunday , September 23 2018
Home / ہندوستان / سفارتی اسٹاف کو ہراسانی پر پاکستان کو احتجاجی مکتوب

سفارتی اسٹاف کو ہراسانی پر پاکستان کو احتجاجی مکتوب

نئی دہلی ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج اپنے ہائی کمیشن واقع اسلام آباد کے ذریعے پاکستان کو احتجاجی مکتوب دیتے ہوئے وہاں متعین اپنے اسٹاف کو ’’دھمکانے اور ہراساں کرنے‘‘ پر احتجاج درج کرایا، جو اندرون تین ماہ اس نوعیت کا 12 واں سفارتی نوٹ ہے۔ سرکاری ذرائع نے کہا کہ پاکستان وزارت خارجہ کو اپنے مکتوب میں انڈین ہائی کمیشن نے خصوصیت سے ہراسانی کے دو واقعات کا ذکر کیا ۔ ان میں سے ایک آج پیش آیا اور دیگر 15 مارچ کا ہے۔ ایک ذریعہ نے کہا کہ آج کے واقعہ میں ہندوستانی قونصل خانہ کے بعض عہدیداروں کو جو اسلام آباد کے بلو ایریا کو شاپنگ کیلئے گئے تھے، ہراساں کیا گیا۔ ان کا دو اشخاص نے مسلسل تعاقب کیا اور غلط زبان کا استعمال کیا۔ 15 مارچ کے واقعہ میں بھی قونصل خانہ کے ایک اور عہدہ دار اور ان کی فیملی کا دو آدمیوں نے موٹربائیک نے شدت سے تعاقب کیا جب وہ ایک رسٹورنٹ کو جارہے تھے۔ ذریعہ نے کہا: ’’ہم نے حکومت پاکستان سے ان واقعات کی تحقیقات کرنے کیلئے کہا ہے۔‘‘ یہ احتجاجی مکتوب بنام پاکستانی وزارت خارجہ دو روز بعد جاری کیا گیا جبکہ اسلام آباد نے اپنے ہائی کمشنر کو مشاورت کیلئے وطن واپس طلب کرلیا، جسے ہندوستان نے معمول کا اقدام قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT