Tuesday , October 16 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سفر حج میں آداب کو ملحوظ رکھنے کا مشورہ

سفر حج میں آداب کو ملحوظ رکھنے کا مشورہ

مکتھل ۔ 18 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر مکتھل سے سال حال جواں سال عالم دین مولانا حافظ فضل الرحمن رشادی اپنی والدہ محترمہ کے ہمراہ حج کے بابرکت سفر پر روانگی کیلئے جامع مسجد مکتھل سے حج ہاوز حیدرآباد کیلئے روانہ ہوئے جہاں سے وہ جدہ کیلئے پرواز کریں گے ۔ ان عازمین کرام کی روانگی کے موقع پر جامع مسجد مکتھل میں ایک دعائیہ نشست و تہ

مکتھل ۔ 18 ۔ ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر مکتھل سے سال حال جواں سال عالم دین مولانا حافظ فضل الرحمن رشادی اپنی والدہ محترمہ کے ہمراہ حج کے بابرکت سفر پر روانگی کیلئے جامع مسجد مکتھل سے حج ہاوز حیدرآباد کیلئے روانہ ہوئے جہاں سے وہ جدہ کیلئے پرواز کریں گے ۔ ان عازمین کرام کی روانگی کے موقع پر جامع مسجد مکتھل میں ایک دعائیہ نشست و تہنیتی تقریب منعقد ہوئی جس کی صدارت ڈاکٹر جناب شیخ چاند نے کی ۔ جبکہ اس تقریب کو صدر جلسہ کے علاوہ مولانا حافظ عبدالجبار قاسمی ، مولانا حافظ عبدالقوی حسامی نے مخاطب کیا اور کہا کہ حج کا یہ بابرکت سفر مجاہدات کے ساتھ ساتھ انتہائی اہم اور عظمت والا ہے اسی لئے اس کو پورے آداب اور اہتمام کے ساتھ انجام دینا چاہئے نیز حدیث کی روشنی میں عازم حج کو دعاؤں کے ساتھ روانہ کرنا چاہئے اور حج کی عظیم دولت سے سرفرازی اور حج سے واپسی پر حاجی سے دعائیں لینا سنت ہے اس موقع پر مجلس انتظامی جامع مسجد کی جانب سے مولانا محترم کی گلپوشی کی گئی اور نعرہ تکبیر کی گونج میں یہ قافلہ حج ہاوز حیدرآباد کیلئے روانہ ہوا ۔ اس موقع پر مولانا عبدالعلیم کوثر قاسمی ، حافظ لیاقت علی امام جامع مسجد ، جناب نذیر کلوال ، جناب محمد اسماعیل ، جناب منور علی ، قاضی شہاب الدین ، جناب سید یعقوب علی ، جناب سید برہان الدین ، سید عظمت علی شاہ قادری ، و دیگر معززین ونوجوانوں کی قابل لحاظ تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT