Monday , November 20 2017
Home / جرائم و حادثات / سفر کے دوران زخمی شخص کی علاج کے دوران موت

سفر کے دوران زخمی شخص کی علاج کے دوران موت

حیدرآباد ۔ 21 نومبر (سیاست نیوز) پہاڑی شریف کے علاقہ میں ایک شخص کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا جو موٹر سیکل پر سفر کررہا تھا۔ بتایا جاتا ہیکہ 54 سالہ احمد قادری جو پیشہ سے تاجر تھا۔ وادی مصطفی علاقہ کا ساکن کل شام اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ پہاڑی شریف کے علاقہ میں اس شخص کے سینہ میں سبل دھنس گیا اور وہ شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق راستہ پر تاریکی تھی اور ایک مزدور سبل اپنے کندھے پر لئے جارہا تھا کہ اچانک احمد قادری اس کی زد میں آ گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT