Wednesday , July 18 2018
Home / دنیا / سفید فام حجاب بردار خاتون پر چاقو سے حملہ

سفید فام حجاب بردار خاتون پر چاقو سے حملہ

ہوسٹن ۔ 7 اپریل ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک 31 سالہ حجاب پہنی ہوئی خاتون نرس پر سڑک پر حملہ کرتے ہوئے اُسے چاقو گھونپنے کاواقعہ پیش آیا جہاں حملہ آور نے مسلمانوں سے نفرت کے جذبے کے تحت اس جرم کاا رتکاب کیا ۔ متاثرہ خاتون سفید فام تھی اور ایک ہاسپٹل میں نرس کی ملازمت کیا کرتی تھی ۔ جمعرات کے روز وہ اپنے کام سے لوٹ رہی تھی کہ اُس کی کار کو ایک دیگر کار نے کچھ اسطرح دھکیلا کہ وہ سڑک کے بالکل کنارے جالگی ۔ یہ واقعہ ہیرس کاؤنٹی میں رونما ہوا ۔ حملہ آور اپنی کار سے اُترا اور خاتون کے خلاف مغلظات بکنے لگا اور اچانک چاقو نکال کر اُس کے بازو پر وار کردیا جس سے خون اُبل پڑا اور حملہ آور کے ہاتھ بھی خون سے لت پت ہوگئے ۔ بہرحال وہاں موجود ایک دیگر شخص نے کسی طرح سمجھا بجھاکر اُسے واپس کار میں بٹھایا اور زخمی خاتون دوبارہ ہاسپٹل پہنچ کر زخم کی مرہم پٹی کروائی ۔ حملہ آور کو تلاش کرنے والے کیلئے 5000 ڈالرس کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT