Wednesday , September 19 2018
Home / جرائم و حادثات / سفید پوش جرائم پر قابو پانے سخت اقدامات

سفید پوش جرائم پر قابو پانے سخت اقدامات

جائزہ حاصل کرنے کے بعد کمشنر پولیس سائبرآباد وی سی سجنار کا تیقن
حیدرآباد /14 مارچ ( سیاست نیوز ) کمشنر سائبرآباد کی حیثیت سے آج مسٹر وی سی سجنار نے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا ۔ اس موقع پر نئے پولیس کمشنر نے چیف منسٹر تلنگانہ اور ڈی جی پی تلنگانہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سائبر جرائم پر قابوپانے کیلئے وہ اقدامات کریں گے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے موجودہ سسٹم کی تعریف کی اور کہا کہ چند ایک تبدیلیاں کی جائیں گی ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ جدید ٹکنالوجی کے استعمال میں آگے سائبرآباد پولیس کمشنریٹ کو مزید جدید آلات اور سہولیات سے ہم آہنگ کیا جائے گا ۔ کسی بھی طرح منظم جرائم اور جرائم پیشہ افراد کی عیر سماجی سرگرمیو ںکو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سفید پوش جرائم کی بڑھتی تعداد پر قابو پانے کے سخت اقدامات کئے جائیں گے اور امن و ضبط کی برقراری میں کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے پولیس ملازمین اور عملہ کو بھی خدمات کی انجام دہی میں کوتاہی نہ کرنے کی تاکید کی اور کسی بھی قسم کی لاپرواہی پر سخت کارروائی کا اشارہ دیا ۔ خواتین کے تحفظ کے علاوہ اطفال و خواتین کی ۔ بہبود کے اقدامات کو سائبرآباد پولیس کی جانب سے اولین ترجیح دی جائے گی ۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت کی جانب سے پولیس کی فلاح و بہبود اور جدید ٹکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے اقدامات کو بہترین اقدام قرار دیا ۔ کہا کہ سڑک حادثات کی روک تھام اور روڈ سیفٹی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں گے ۔ اس موقع پر سابق کمشنر مسٹر سندیپ شنڈالیہ نے نئے کمشنر کو عہدے کا جائزہ دے دیا ۔ اس موقع پر جوائنٹ کمشنر مسٹر شاہنواز قاسم اور دیگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT