Saturday , November 25 2017
Home / ہندوستان / سفیر کے عصمت ریزی مقدمہ میں سعودی جواب کا انتظار

سفیر کے عصمت ریزی مقدمہ میں سعودی جواب کا انتظار

نئی دہلی ۔ 14 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سعودی سفارتخانہ ایسا معلوم ہوتا ہیکہ حکومت کی کوششوں کو ناکام بنانے کا رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ چنانچہ اس کے سفارتکاروں میں سے ایک پر دو نیپالی خواتین کی عصمت ریزی کا الزام ہے لیکن حکومت کی جانب سے اس بارے میں استفسار پر سعودی عرب نے گہری خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ حکومت ہند نے سعودی حکومت کو بار بار جواب کیلئے یاد دہانی کی ہے۔ وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے سفیر سعود محمد السطی سے گذشتہ ہفتہ ملاقات کی تھی اور اس مقدمہ کی تحقیقات میں تعاون کی درخواست کی تھی لیکن ان کی جانب سے ہنوز کوئی جواب وصول نہیں ہوا۔ مشیر قومی سلامتی اجیت دوول نے فیصلہ کیا ہیکہ اس مسئلہ کی خوشگوار یکسوئی کی جائے تاکہ ہند ۔ سعودی تعلقات پر منفی اثر مرتب نہ ہو ۔ تاہم اس سلسلہ میں سرکاری ردعمل کا ہنوز انتظار ہے۔ دریں اثناء گڑگاؤں کی پولیس نے واضح کردیا ہیکہ وہ لوگ وزارت خارجہ کی ہدایات پر عمل کریں گے۔ نیپالی خواتین سے ملاقات کرکے سی سی ٹی وی کی جھلکیوں کے ذریعہ مشتبہ افراد کی شناخت کی کوشش کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT