Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / سلامتی کونسل میں اصلاحات کے عمل پر پیشرفت

سلامتی کونسل میں اصلاحات کے عمل پر پیشرفت

فروری میں سلسلہ وار اجلاس ہندوستان کیلئے خوش آئند
اقوام متحدہ ۔ 16 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کے دیرینہ زیر تصفیہ عمل کی سمت اہم پیشرفت کرتے ہوئے بین سرکاری مذاکرات کی صدارت نے آئندہ سال فروری سے سلسلہ وار اجلاسوں کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے، یہ ایک ایسی پیشرفت ہے جس سے ہندوستان کو فائدہ ہوگا کیونکہ وہ ایک طویل عرصہ سے سلامتی کونسل میں اصلاحات کے عمل کی عاجلانہ تکمیل کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔ بین سرکاری مذاکرات کی سربراہ سلوی لوکاس میں مطلع کیا کہ اقوام متحدہ کے ارکان کو مکتوب کے ذریعہ اس فیصلہ سے باخبر کیا گیا ہے کہ بین سرکاری مذاکرات کا عمل 70 ویں سیشن میں بھی جاری رہے گا ۔ اس سال جولائی میں جاری کردہ متن کی بنیاد پر اصلاحات کے عمل میں پیشرفت کی جائے گی اور 193 رکنی جنرل اسمبلی متفقہ طور پر کوئی سمجھوتہ قبول کرے گی۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موجودہ صدر موجینس لکیٹوفٹ نے اکتوبر میں سلوی لوکاس کا تقرر کیا تھا جو مذاکرات کے دوران رکن ممالک کی تجاویز اور موقف اپنے پاس رکھیں گی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات پر پہلا اجلاس 3 فروری کو منعقد ہوگا۔  علاوہ ازیں سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کے تعلقات جیسے کلیدی مسائل پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT