Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد کو روس نے ویٹو کردیا

سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد کو روس نے ویٹو کردیا

نیویارک۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)روس نے شام میں کیمیائی اسلحہ کے استعمال کی تحقیقات سے متعلق سلامتی کونسل میں امریکی قرارداد ویٹو کردی ،روسی مندوب کاکہنا ہے کہ امریکہ کو ایک سال پہلے کی طرح حملہ کا بہانا چاہئے ۔امریکہ کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام میں کیمیائی حملے کی تحقیقات سے متعلق قرارداد پیش کی گئی جسے روس نے ویٹو کردیا ۔سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد کی 12ممالک نے حمایت کرتے ہوئے امریکہ کا ساتھ دیا ، بولیویا نے روس کا ساتھ دیتے ہوئے مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ چین نے معاملہ کو خود سے دور رکھتے ہوئے ووٹ دینے سے گریز کیا ۔دریں اثنا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ شام میں فوجی کارروائی میں سعودی عرب بھی شامل ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT