Wednesday , December 13 2017
Home / دنیا / سلامتی کونسل میں آج لیبیا سے متعلق امن معاہدے پر رائے دہی

سلامتی کونسل میں آج لیبیا سے متعلق امن معاہدے پر رائے دہی

اقوام متحدہ ۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) لیبیا میں متحدہ حکومت کے قیام کیلئے ہونے والے قومی معاہدہ کی حمایت میں پیش کی جانے والی ایک قرارداد پر آج رائے دہی ہوگی۔ سفارت کاروں نے کہا کہ اس معاملے پر بحث ہوچکی ہے۔ اے ایف پی کے مطابق اس قرارداد میں لیبیا کے متحارب گروپوں کو ہتھیاروں کی ترسیل پر لگائی جانے والی پابندی اٹھانے کا کوئی اشارہ نہیں دیا گیا ہے۔تیل سے مالامال ملک لیبیا 2011ء میں آمر حکمران معمر قذافی کی اقتدار سے معزولی اور ہلاکت کے بعد قیادت کا شدید بحران پیدا ہوگیا اور ملک میں دو متوازی حکومتیں قائم ہوگئیں۔ملک کے متحارب گروپوں نے پچھلے ہفتے کے دوران اقوام متحدہ کی ثالثی میں ہونے والے اس متحدہ حکومت کے معاہدے پر دستخط کردئیے تھے تاکہ لیبیا میں امن قائم ہوسکے۔

TOPPOPULARRECENT