Wednesday , December 12 2018

سلامتی کونسل میں شام کی امداد کی قرارداد پیش

اقوام متحدہ 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی ممالک نے سلامتی کونسل میں شام کے لئے انسانی بنیادوں پر امداد کی قرارداد کا ایک مسودہ پیش کیا لیکن تاحال روس نے اِس کی تائید نہیں کی ہے جس کی وجہ سے اندیشہ ہے کہ وہ اِسے ویٹو (مسترد) کردے گا۔ سلامتی کونسل نے قرارداد کا مسودہ آسٹریلیا کے سفیر گیری کوئنلان کی جانب سے داخل کرنے کی توثیق کی ہے۔ قرا

اقوام متحدہ 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مغربی ممالک نے سلامتی کونسل میں شام کے لئے انسانی بنیادوں پر امداد کی قرارداد کا ایک مسودہ پیش کیا لیکن تاحال روس نے اِس کی تائید نہیں کی ہے جس کی وجہ سے اندیشہ ہے کہ وہ اِسے ویٹو (مسترد) کردے گا۔ سلامتی کونسل نے قرارداد کا مسودہ آسٹریلیا کے سفیر گیری کوئنلان کی جانب سے داخل کرنے کی توثیق کی ہے۔ قرارداد کے مسودہ کو آسٹریلیا، لکژمبرگ اور اردن کی سرپرستی حاصل ہے۔ تائید کرنے والوں میں برطانیہ، امریکہ اور فرانس شامل ہیں۔

بوکوحرم کا حملہ، نائجیریا میں 60 ہلاک
کانو ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بوکوحرم کے کئی اسلام پسند کارکنوں نے حملہ کرکے شمال مشرقی نائجیریا کے قصبہ باما میں 60 افراد کو ہلاک کردیا اور سرکاری عمارتوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا۔ نامعلوم بندوق بردار علی الصبح چار بجے زبردستی قصبہ میں گھس آئے تھے۔ ان کے پاس بھاری ہتھیار تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمارتوں پر دھماکوں مادے پھینکے، جس کی وجہ سے مقامی شہری فرارہوکر اطراف کی جھاڑیوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ اس حملہ میں 60 افراد ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

TOPPOPULARRECENT