Friday , December 15 2017
Home / سیاسیات / سلطان احمد کے فرزند ترنمول کانگریس کے امکانی پارلیمانی امیدوار

سلطان احمد کے فرزند ترنمول کانگریس کے امکانی پارلیمانی امیدوار

کولکاتا 27اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام )کولکاتاکی مشہور سیاسی شخصیت سلطان احمد جن کا انتقال گزشتہ مہینے ستمبر میں ہوا ، اُن کی مخلوعہ لوک سبھا نشست الوبیڑیا سے ترنمول کانگریس ان کے چھوٹے بیٹے شارق احمد کو امیدوار بناسکتی ہے ۔ممتا بنرجی کے قریبی ذرائع کے مطابق وزیرا علیٰ نے شارق احمد کو امیدوار بنانے کا اشارہ دیدیا ہے ۔چوں کہ ابھی تک ضمنی انتخاب کیلئے تاریخوں کا اعلان نہیں ہوا ہے اس لئے پارٹی نے باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے ۔ترنمول کانگریس کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے شارق احمد کو سلطان احمد کے حلقہ انتخاب الوبیڑیا کا دورہ کرنے کی ہدایت دیدی ہے اور الوبیڑیا کے ممبران اسمبلی سے بھی کہا ہے کہ شارق احمد کو عوام سے متعارف کرائیں۔

ہماچل انتخابات سے پہلے
راہول نے رابطہ کمیٹی تشکیل دی
نئی دہلی ۔ 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے نائب صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج سینئر پارٹی قائد ودیا کی زیرقیادت ایک رابطہ کمیٹی تشکیل دی تاکہ مختلف قائدین کے درمیان بہتر ہم آہنگی قائم ہوسکے۔ کمیٹی نے ریاست کے اعلیٰ سطحی قائدین بشمول چیف منسٹر ویربھدرا سنگھ بطور ارکان شامل ہیں۔ مرکزی وزیر اور سینئر کانگریس قائد آنند شرما اور صدر پردیش کانگریس بھی کمیٹی کے ارکان ہوں گے۔

 

TOPPOPULARRECENT