Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / سلطان العلوم پبلک اسکول حافظ بابا نگر کا اسپورٹس ڈے

سلطان العلوم پبلک اسکول حافظ بابا نگر کا اسپورٹس ڈے

حیدرآباد ، 11 جنوری (راست) سلطان العلوم پبلک اسکول حافظ بابا نگر کی اسپورٹس ڈے تقریب کا منگل کو انعقاد عمل میں آیا۔ وائس چیئرمین سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی جناب محمد ولی اللہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ سکریٹری جناب ظفر جاوید، خازن ڈاکٹر میر اکبر علی خان، بورڈ ممبرز مسرز نسیم نتھانی، جسٹس ابراہیم علی صدیقی، محمد جعفر بھی موجود تھے۔ جناب عود عبداللہ عامری اور شرکاء اداروں کے پرنسپالز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ جماعت دہم کی سیدہ اسریٰ کی قرأت کلام پاک سے پروگرام کی شروعات ہوئی۔ اسکول کی پرنسپل محترمہ سیدہ رضوانہ نے خیرمقدمی تقریر کی اور مختصر سالانہ رپورٹ پیش کی۔ مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے گئے۔ تعلیمی شعبے میں اول اور دوم رینک پانے والوں کو بھی انعامات پیش کئے گئے۔ شکریہ اور قومی ترانہ کے ساتھ پروگرام اختتام کو پہنچا۔

TOPPOPULARRECENT