Monday , December 11 2017
Home / شہر کی خبریں / سلطان العلوم پبلک اسکول میں ووکیشنل کی تربیت

سلطان العلوم پبلک اسکول میں ووکیشنل کی تربیت

طلبہ کو استفادہ کا مشورہ ، محمد جعفر اور جسٹس ابراہیم علی صدیقی کا خطاب
حیدرآباد ۔ 2 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : سلطان العلوم ایجوکیشن سوسائٹی نے جی این آئی آئی فیکلٹی کے اشتراک سے سلطان العلوم پبلک اسکول اولڈ سٹی کے طلبہ کے لیے ووکیشنل تعلیم شروع کی ہے ۔ اس کا افتتاح جسٹس ابراہیم علی صدیقی رکن اور جناب محمد جعفر چیرمین ( جی سی ) نے یکم اگست کو حافظ بابا نگر میں قائم سلطان العلوم اسکول میں کیا ۔ اس موقع پر جناب جعفر نے ووکیشنل کی تعلیم کے آغاز پر بتایا کہ یہ ووکیشنل کی تربیت اسکول اوقات کے بعد دی جائے گی ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پیشہ وارانہ ضامن روزگار کورسیس جیسے ایم ایس آفس ، ایم ایس ایکسل اور ٹیالی اکاونٹنگ پیاکیجس کی تربیت دی جائے گی ۔ انہوں نے طلبہ سے خواہش کی کہ وہ اسکول کو ریگولر آکر تربیت سے استفادہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تربیت کے ذریعہ آمدنی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ کورس کی تکمیل کے بعد اسناد بھی جاری کئے جائیں گے ۔ جسٹس ابراہیم علی صدیقی نے اس بات کا اعلان کیا کہ سلطان العلوم ایجوکیشنل سوسائٹی نے ابتداء میں کمپیوٹر کی تربیت کا آغاز کیا اور مستقبل قریب میں ہر سال ٹکنیکل اسکلس کے کورسیس بھی شروع کئے جائیں گے ۔ انہوں نے طلبہ کو مشورہ دیا کہ وہ سخت محنت کریں اور اس طرح کی تربیت سے استفادہ کریں ۔ اسکول پرنسپل محترمہ سیدہ رضوانہ نے کورس کے مقاصد سے واقف کرواتے ہوئے بتایا کہ اس کا عین مقصد طلبہ میں ٹکنیکل اسکلس کو فروغ دینا ہے جس کو طلبہ بہ آسانی آمدنی کا ذریعہ بنا سکتے ہیں ۔ آخر میں انہوں نے شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT