Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / سلطان بازار میں حیدرآباد میٹرو ریل کے کاموں میں سرعت

سلطان بازار میں حیدرآباد میٹرو ریل کے کاموں میں سرعت

حیدرآباد 22 ڈسمبر (آئی این این) حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹیڈ نے عثمانیہ میڈیکل کالج واقع پتلی باؤلی جنکشن کے روبرو پٹرول پمپ کی 1370 مربع گز اراضی حاصل کرلی ہے۔ اس سے سلطان بازار میٹرو ریل اسٹیشن کے لئے پارکنگ اور نقل و حمل کیلئے گنجائش کی فراہمی میں سہولت ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایچ ایم آر ریلیف اینڈ ریہابلیٹیشن کامپلکس بھی قائم ہوسکے گا۔ اس جائیداد کا قبضہ عدالتی کشاکش کے سبب لیت و لعل میں پڑا تھا۔ تاہم آج کے فیصلہ نے متعلقہ حکم التواء ختم کردیا۔ اس حصولیابی کے عوض میں 15.22 کروڑ روپئے کی ادائیگی ہوئی ہے ۔ آج کی تبدیلی کے بعد سلطان بازار میں حیدرآباد میٹرو ریل کے کاموں میں سرعت پیدا ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT