Tuesday , December 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / سلطان جوہر کپ کے افتتاحی میچ میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کو کامیابی

سلطان جوہر کپ کے افتتاحی میچ میں ہندوستانی ہاکی ٹیم کو کامیابی

جوہر بحرو (ملائیشیا) /22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیائی سلطانہ جوہر کپ کے افتتاحی مقابلے میں آج ہندوستان کے جونیر ہاکی کھلاڑیوں نے جاپان کو 3-2 سے شکست دیدی ۔ دلپریت سنگھ نے دو اور سکھجیت سنگھ نے ایک گول بنایا ۔ اس دلچسپ مقابلہ کے تیسرے کوارٹر کے ایک بڑے حصہ میں ہندوستانی ٹیم 1-2 سے پیچھے تھی ۔ کیوہئیی اوگاوا (23 ویں اور 31 ویں منٹ میں) جاپان کیلئے گول بنایا ۔ ہندوستان نے کھیل کا بہتر آغاز کیا اور پہلے کوارٹر میں حملوں کا سلسلہ جاری رکھا اور 11 ویں منٹ میں دلپریت نے حریفوں کی دفاعی خامی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پہلا گول بنایا تھا ۔ دوسرے کوارٹر میں جاپان نے ایک گول بناتے ہوئے ہندوستان کی سبقت کو ختم کردیا اور حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 31 ویں منٹ میں ایک اور گول بنالیا ۔ اس طرح ہندوستان پر اس کو 2-1 سے سبقت حاصل ہوگئی ۔ لیکن کھیل کے آخر میں ہندوستان نے مزید دو گول بناتے ہوئے جیت حاصل کی ۔ دوسرے میچ میں کل ہندوستان کا مقابلہ ملائیشیا سے ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT