Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / سلطان شاہی میں سنگباری دو موٹر گاڑیاں نذر آتش

سلطان شاہی میں سنگباری دو موٹر گاڑیاں نذر آتش

سلطان شاہی میں واقع قبرستان میں وقار احمد کی تدفین کے بعد بعض برہم نوجوانوں نے علاقہ سلطان شاہی میں ہلکی سی سنگباری کی جس کے بعد وہاں پر حالات کشیدہ ہوگئے۔ اِس موقع پر متعین کی گئی پولیس فورس فوری حرکت میں آتے ہوئے وہاں پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے عوام کو منتشر کردیا۔ اس واقعہ میں جی ایچ ایم سی کی ایک گاڑی اور پولیس منی ویان کو نقصان ہو

سلطان شاہی میں واقع قبرستان میں وقار احمد کی تدفین کے بعد بعض برہم نوجوانوں نے علاقہ سلطان شاہی میں ہلکی سی سنگباری کی جس کے بعد وہاں پر حالات کشیدہ ہوگئے۔ اِس موقع پر متعین کی گئی پولیس فورس فوری حرکت میں آتے ہوئے وہاں پر لاٹھی چارج کرتے ہوئے عوام کو منتشر کردیا۔ اس واقعہ میں جی ایچ ایم سی کی ایک گاڑی اور پولیس منی ویان کو نقصان ہوا جبکہ بھوانی نگر، نشیمن نگر کے قریب بعض نوجوانوں نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے پولیس پٹرولنگ گاڑی پر سنگباری کی جس سے گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔ سنگباری کے واقعات کے بعد ساؤتھ زون پولیس نے مزید چوکسی اختیار کرلی اور گشت میں اضافہ کردیا۔

تلنگانہ کے تمام اضلاع میں چوکسی
حیدرآباد۔/8اپریل،( این ایس ایس ) تلنگانہ کے تما م اضلاع میں پولیس نے چوکسی اختیار کرلی ہے۔ پانچ زیر دریافت قیدیوں کی انکاؤنٹر میں ہلاکت کے پیش نظر پولیس نے آج صبح سے ہی سکندرآباد ریلوے اسٹیشن میں تلاشی مہم شروع کی۔ ریلوے پولیس فورس نے چند مشتبہ افراد کو تحویل میں لے لیا اور انہیں پوچھ گچھ کیلئے قریبی پولیس اسٹیشن لیجایا گیا۔ پولیس نے سیکورٹی انتظـامات سخت کردیئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT