Sunday , December 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / سلمان، آصف کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت

سلمان، آصف کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت

لاہور۔ 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹروں سلمان بٹ اور محمد آصف کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔یہ دونوں کرکٹر پہلے مرحلے میں آئندہ ماہ ہونے والا ایک روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلیں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ سلمان بٹ اور محمد آصف نے اپنی بحالی کے پروگرام کا کافی حصہ مکمل کر لیا ہے۔ ان دونوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی کہ انھیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے جس پر انھیں ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت دی گئی ہے جس میں یہ واپڈا کی نمائندگی کریں گے۔یاد رہے کہ سپاٹ فکسنگ میں ملوث تیسرے کرکٹر محمد عامر پہلے ہی ڈومیسٹک کرکٹ کھیل رہے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ انھیں پاکستان سپر لیگ اور پھر پاکستانی ٹیم میں بھی شامل کرنے پر غور کر رہا ہے۔تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے بقول سلمان بٹ اور محمد آصف نے چونکہ آئی سی سی کے قواعد وضوابط کے مطابق بحالی کا پروگرام مکمل نہیں کیا ہے لہٰذا ان کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں واپسی میں وقت لگے گا۔یہ تینوں کرکٹر 2010 میں انگلینڈ کے دورے میں سپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے تھے اور آئی سی سی کے انسدادِ بدعنوانی ٹریبونل نے تینوں پر پانچ سال کی پابندی عائد کر دی تھی اس کے علاوہ لندن کی عدالت نے بھی انھیں سزائیں سنائی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT