Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / سلمان بٹ اور محمد آصف نے پانچ سال بعد میچ کھیلا

سلمان بٹ اور محمد آصف نے پانچ سال بعد میچ کھیلا

کراچی۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ دونوں کرکٹرس سلمان بٹ اور محمد آصف آج پہلی مرتبہ مسابقتی کرکٹ میچ میں شرکت ہوئے۔ ان دونوں کو 2010ء اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پانچ سال امتناع اور جیل کی سزا کاٹنی پڑی۔ امتناع کی مدت ختم ہونے کے چار ماہ کے بعد انہیں نیشنل او ڈی آئی چمپین شپ میں شامل کیا گیا ہے، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے بازآبادکاری پروگرام کو لازمی قرار دیا۔ سابق ٹسٹ کپتان اور اوپننگ بیٹسمین سلمان بٹ اور فاسٹ بولر آصف کو کراچی سے حیدرآباد تقریباً 160 کیلومیٹر کا سفر طئے کرنا پڑا جہاں انہوں نے پہلی مرتبہ باقاعدہ مقابلے میں حصہ لیا۔ ساتھ ہی ساتھ وہ اپنے متعلقہ واٹر اینڈ پاور ڈیولپمنٹ اتھاریٹی سے وابستہ ہوگئے۔ یہ تبدیلی ایسے وقت آئی جبکہ چند گھنٹے قبل ہی محمد عامر کو ایک میچ کیلئے امتناع کا سامنا کرنا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT