Wednesday , December 13 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سلمان بٹ کو اے ٹیم کا کپتان بنانے کے آفریدی مخالف

سلمان بٹ کو اے ٹیم کا کپتان بنانے کے آفریدی مخالف

کراچی ۔27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ سلمان بٹ کی ٹیم میں واپسی میں کوئی حرج نہیں لیکن انہیں اے ٹیم کا کپتان بنانا درست نہیں۔کراچی میں شاہد آفریدی فاؤنڈیشن نے نجی کمپنی کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں نوجوان ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید ہے تاہم یونس خان اور مصباح الحق کی سبکدوشی کے بعد ایشیا سے باہر پاکستان ٹیم کو مشکلات ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ مصباح الحق اور یونس کا متبادل ڈھونڈنا آسان نہیں اور ٹیم کا اصل امتحان انگلش وکٹوں پر ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سلمان بٹ کی بحیثیت کھلاڑی ٹیم میں واپسی میں کوئی حرج نہیں تاہم انہیں اے ٹیم کا کپتان بنانا درست نہیں ہو گا۔ فکسنگ کے حوالے سے سوال پر شاہد نے کہا کہ جب تک سخت مثال قائم نہیں کی جائے گی اس وقت تک فکسنگ کا مکمل طور پر خاتمہ ممکن نہیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں مستقل کارکردگی دکھانے والے فواد عالم کو ٹسٹ اسکواڈ میں شامل نہ کرنے کے سوال پر آفریدی نے بھی تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نا جانے کیوں انہیں نظر انداز کیا جارہا ہے۔پاکستان سوپر لیگ میں کھیلنے کے سوال پر سابق آل راؤنڈر نے دلچپسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے آپ کو بریکنگ نیوز کی ضرورت ہے لیکن پانچ اکتوبر کو پتہ لگ جائے گا کہ میں کس ٹیم کی نمائندگی کروں گا۔

TOPPOPULARRECENT