Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت

سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت

کراچی ۔14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) اسپاٹ فکسنگ کے سزاء یافتہ پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کے پاکستانی کرکٹ ٹیم میں ایک مرتبہ پھر واپسی کے امکانات روشن ہیں اور ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹسٹ ٹیم میں شمولیت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کو بھی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلمان بٹ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ ٹیم میں شمولیت کے لئے  سلکیشن کمیٹی کو اجازت دے دی ہے  اور اب یہ سلیکشن کمیٹی پر منحصر ہے کہ وہ بٹ کو ٹیم میں شامل کرتے ہیں یا نہیں۔یاد رہے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث رہنے کی وجہ سے سلمان بٹ پر آئی سی سی کی جانب سے 10 سالہ پابندی عائد کی گئی تھی لیکن پابندی کے ختم ہونے کے بعد وہ پہلے ہی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کرچکے ہیں ۔ سلمان بٹ کی پاکستانی ٹیم میں واپسی کے متعلق دو رائے پائی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT