Tuesday , December 12 2017
Home / کھیل کی خبریں / سلمان بٹ کی کپتان کے طور پر واپسی

سلمان بٹ کی کپتان کے طور پر واپسی

لاہور۔11 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2017 کے لئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ مکمل کرلی گئی جس کے مطابق ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کراچی وائٹس جبکہ حیرت انگیز طور پر اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ سابق کپتان سلمان بٹ کو لاہور بلیوز کا کپتان مقرر کردیا گیا۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ 2017 کے میچز ملتان اور فیصل آباد میں منعقد کیے جائیں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز 25 اگست کو ہوگا جو 10 ستمبر تک جاری رہے گا جس میں ریجنز کی آٹھ ٹیمیں شرکت کریں گی۔

TOPPOPULARRECENT