Friday , December 15 2017
Home / تفریح / سلمان خان اور جیکلین فرنانڈیز پھر ایک بار ساتھ ساتھ

سلمان خان اور جیکلین فرنانڈیز پھر ایک بار ساتھ ساتھ

سلمان خان اور جیکلین فرنانڈیز سال 2014ء میں آئی ہٹ فلم کک کی دوسری قسط میں پھر ایک بار اسکرین شیئر کرتے نظر آئیں گے۔ یہ فلم اگلے سال فلور پر چلی جائے گی، لیکن ساجد نڈیاڈ والا کے ایک ذرائع نے بتایا کہ اس فلم کی پہلی قسط سریندر ریڈی کی سال 2009ء میں آئی فلم کا ہندی ری میک تھا۔ کہا جارہا ہے اب جو کک بنائی جائے گی وہ ایک نئی اسکرپٹ پر ہوگی۔ اب سال 2017ء میں ہی دیکھنا ہوگا کہ ساجد اور سلمان کس اسکرپٹ پر کک لگاتے ہیں۔

 

ہرش وردھن کپور اور دیپیکا پڈوکون ایک ساتھ

حالیہ دنوں اسٹار فیملی کے ایک اور سپوت یعنی انیل کپور کے فرزند اور سونم کپور کے بھائی ہرش وردھن کپور نے فلم مرزیا سے بالی ووڈ میں داخلہ لیا ہے۔ اب ان کے متعلق تازہ خبر یہ ہے کہ ہرش وردھن کو ڈائرکٹر سری رام راگھون دیپیکا پڈوکون کے مقابل اپنی نئی فلم کے لئے سائن کرلیا ہے۔ فلم کی شروعات کے بارے میں ابھی شیڈول طے نہیں ہوا ہے لیکن اتنا ضرور ہے کہ اسے 2017ء کے اوائل میں ریلیز کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT