Tuesday , December 12 2017
Home / تفریح / سلمان خان اور شاہ رخ خان برائے فروخت؟

سلمان خان اور شاہ رخ خان برائے فروخت؟

ممبئی ۔  ۲۶ ۔ ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بالی ووڈ میں سلمان خان اور شاہ رخ خان کی قیمت چاہے کروڑوں میں ہو لیکن بکرا منڈی میں آپ سلمان اور شاہ رخ کو کچھ ہزار روپیوں یا پھر ایک آدھ لاکھ میں خرید سکتے ہیں۔یقین نہیں آتا لیکن حقیقت یہی ہے۔ بقر عید کے موقع پرہندوستان کے مختلف شہروں میں قربانی کے لیے فروخت ہوے جانوروں کے نام فلمی ستاروں کے نام پر رکھے گئے ہیں۔اگر کوئی بکرا گورا چٹا اور تگڑا تھا تو اس کا نام سلمان خان رہا اور چھوٹا اور سانولا ہوا تو شاہ رخ خان کہلایا۔اس سے یہ تو ثابت ہوا کہ ان دونوں کے مداح انھیں اپنی ہر خوشی کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT