Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / سلمان خان بگ باس11کے لئے فی ایپیسوٹ گیارہ کروڑ لیں گے 

سلمان خان بگ باس11کے لئے فی ایپیسوٹ گیارہ کروڑ لیں گے 

منگل کے روز بگ باس کے لئے نئے سیزن کی شروعات ہوگی۔ ہمیشہ کی طرح بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان شو کی میزبانی کریں گے۔

ان سے پوچھا گیاکہ کیا وہ شوکی میزبانی کے لئے فی ایپیسوٹ گیارہ کروڑ لے رہے ہیں‘ سلمان نے جواب میں کہاکہ’’ راج یہ رقم مجھے ادا کریں‘‘۔

ایچ ٹی کی خبر کے مطابق جب سلمان خان نے اس کو افواہ قراردیتے ہوئے درکنار کردیا‘ راج کے ردعمل سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ حقیقی رقم جوسلمان کو ادا کی جارہی ہے وہ معلنہ رقم کے لگ بھگ قریب ہے

۔انہوں نے کہاکہ ’’ سلمان خان اتنے سستے نہیں ہیں‘ یہ بات تو آپ جانتے ہی ہو‘‘۔ ممبئی کے مضافات میں واقعہ ایک ہاوز نگ کامپلکس میں بگ باس سیزن گیارہ کی لانچ ہونے والی ۔

سلمان خان یہاں پر اپنے مشہور نغموں پر رقص کرتے ہوئے داخل ہونگے‘ کلرس کے سی او او راج نائیک اور دیپک دھار بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔ شوکی شروعات یکم اکٹوبر اتوار کے روز سے کلرس پر ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT