Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / سلمان خان حالت نشہ میں گاڑی چلا رہے تھے : حکومت

سلمان خان حالت نشہ میں گاڑی چلا رہے تھے : حکومت

نئی دہلی ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت مہاراشٹرا نے بالی ووڈ سوپراسٹار سلمان خان کو ٹکر مار کر فرار ہونے کے مقدمہ میں ممبئی ہائیکورٹ کی جانب سے بری کئے جانے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کردہ اپنی درخواست پر بحث کے دوران کہا کہ ممبئی میں 2002ء کے دوران سلمان خان حالت نشہ میں اپنی اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل (ایس یو وی) چلا رہے تھے۔ جب فٹ پاتھ پر محوخواب چند افراد پر یہ گاڑی چڑھادی گئی تھی۔ اٹارنی جنرل مکمل روہتگی نے ہائیکورٹ کے فیصلہ کو ’’برخلاف روایت‘‘ ، ’’نامناسب‘‘ اور ’’انصاف کی توہین‘‘ قرار دیا اور کہا کہ واقعہ کے وقت سلمان ہی گاڑی چلا رہے تھے لیکن بعد میں ایک شخص کو ڈرائیور کی حیثیت سے پیش کیا گیا اور وہ بھی اس واقعہ کے 13 سال بعد اس بات کو منظرعام پر لایا گیا۔ جسٹس جے ایس کھیکر اور جسٹس سی ناگپن نے اگرچہ سلمان کو نوٹس جاری نہیں کی لیکن مزید سماعت کیلئے آئندہ پیشی 12 فبروری کو مقرر کی۔

TOPPOPULARRECENT