Thursday , November 23 2017
Home / ہندوستان / سلمان خان مقدمہ ، حکومت کے فیصلہ کا

سلمان خان مقدمہ ، حکومت کے فیصلہ کا

کارکنوں اور ماہرین قانون کا خیرمقدم
ممبئی ۔ 23 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) چند ماہرین قانون اور انسانی حقوق کارکنوں نے آج حکومت مہاراشٹرا کے سپریم کورٹ میں بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو 2002ء کے ہٹ اینڈ رن مقدمہ میں تمام الزامات سے بری کردینے کے فیصلہ کو چیلنج کرنے کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔ سابق ڈی جی پی ڈی سیوانندن نے کہا کہ یہ فیصلہ عوامی توقعات کے مطابق ہے۔ سابق ٹاڈا عدالت کے جج پی ڈی کوڈے جنہوں نے 1993ء کے ممبئی دھماکہ مقدمہ کی سماعت کی تھی، کہا کہ یہ معمول کے مطابق ہے کہ ریاست کسی مقدمہ کے فیصلہ پر غور کرے اور آئندہ کا پروگرام طئے کرے۔ انسانی حقوق کارکن ابھا سنگھ نے جنہوں نے مقدمہ کی سماعت کے دوران کئی اعتراضات کئے تھے، کہا کہ مہاراشٹرا حکومت کا بامبے ہائیکورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ انصاف رسانی کو یقینی بنائے گا۔

TOPPOPULARRECENT