Tuesday , January 23 2018
Home / Top Stories / سلمان خان پر عدالت کو گمراہ کرنے کا الزام

سلمان خان پر عدالت کو گمراہ کرنے کا الزام

جودھپور 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) سلمان خان کے خلاف جودھپور کی عدالت میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا ہے کہ اداکار عدالت کو گمراہ کررہے ہیں اور اسلحہ قانون کیس میں صحت کی بنیاد پر حاضر عدالت ہونے سے استثنی رہنے کی اپیل کررہے ہیں۔ کالے ہرن کیس میں عدالت نے سلمان خان کے کیس کی سماعت 29 اپریل کو مقرر کی ہے ۔ چیف جوڈیشیل مجس

جودھپور 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) سلمان خان کے خلاف جودھپور کی عدالت میں ایک درخواست داخل کرتے ہوئے الزام عائد کیا گیا ہے کہ اداکار عدالت کو گمراہ کررہے ہیں اور اسلحہ قانون کیس میں صحت کی بنیاد پر حاضر عدالت ہونے سے استثنی رہنے کی اپیل کررہے ہیں۔ کالے ہرن کیس میں عدالت نے سلمان خان کے کیس کی سماعت 29 اپریل کو مقرر کی ہے ۔ چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ انوپا بجلانی نے للت بوڈا اس وقت کے فارسٹ آفیسر کی درخواست کو قبول کرتے ہوئے سماعت کی تاریخ مقرر کی ہے۔ یہ 1998 میں کالے ہرن کے مبینہ شکار کا کیس ہے تاہم خان کے وکیل ایچ ایم سرسوت نے کہا کہ انہو ںنے اپنی استثنی درخواست میں لکھا ہے کہ سلمان خان کو کان کا درد ہے اور انہیں فضائی سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔ وکیل نے کہا کہ اس درخواست کا مطلب یہ ہر گز نہیں ہے کہ وہ شوٹنگ کیلئے کہیں نہیں جاسکتے ہم نے صرف ان کے کان کے درد کا عذر پیش کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT