Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / سلمان خان کیخلاف مقدمہ : پیر کو فیصلہ کی تاریخ کا اعلان

سلمان خان کیخلاف مقدمہ : پیر کو فیصلہ کی تاریخ کا اعلان

ممبئی 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ٹرائیل کورٹ نے آج کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے 13 سال قدیم ٹکر دے کر فرار ہونے کے مقدمہ میں فیصلہ کی تاریخ 20 اپریل کو مقرر کرے گی۔ عدالت نے وکیل دفاع کو قطعی مباحث ختم کرنے کے لئے مزید وقت دینے سے انکار کردیا۔ سیشن جج ڈی ڈبلیو دیشپانڈے سے جب سلمان خان کے وکیل سریکانت شیواڑے نے مزید وقت طلب کیا

ممبئی 18 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ٹرائیل کورٹ نے آج کہا ہے کہ وہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے 13 سال قدیم ٹکر دے کر فرار ہونے کے مقدمہ میں فیصلہ کی تاریخ 20 اپریل کو مقرر کرے گی۔ عدالت نے وکیل دفاع کو قطعی مباحث ختم کرنے کے لئے مزید وقت دینے سے انکار کردیا۔ سیشن جج ڈی ڈبلیو دیشپانڈے سے جب سلمان خان کے وکیل سریکانت شیواڑے نے مزید وقت طلب کیا تو اُنھوں نے کہاکہ وہ پیر کو فیصلہ کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔ آپ اپنی بحث 20 اپریل تک مکمل کرلیں اور دفاع یا استغاثہ کو مزید وقت نہیں دیا جائے گا۔ استغاثہ نے اپنی بحث پہلے ہی مکمل کرلی ہے۔ مجموعی طور پر 27 عینی گواہان سے استغاثہ نے جرح کی جبکہ وکیل دفاع نے صرف ایک عینی گواہ سلمان خان کے ڈرائیور اشوک سنگھ سے جرح کی۔

TOPPOPULARRECENT