Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / سلمان خان کی بہن کی شادی کیلئے ہوٹل تاج فلک نما میں تیاریاں مکمل

سلمان خان کی بہن کی شادی کیلئے ہوٹل تاج فلک نما میں تیاریاں مکمل

اہم سیاسی قائدین ‘ بالی ووڈ اسٹار س ‘ صنعتکاروں کی آج شرکت متوقع

اہم سیاسی قائدین ‘ بالی ووڈ اسٹار س ‘ صنعتکاروں کی آج شرکت متوقع
حیدرآباد۔17نومبر ( سیاست نیوز) تاریخی شہر حیدرآباد کی عالمی شہرت یافتہ ہوٹل تاج فلک نما پر ملک کی توجہ مرکوز ہوگئی ہے جہاں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی بہن ارپتا کی شادی کی دوروزہ تقاریب کا 18نومبر سے آغاز ہوگا اور 19نومبر کی شب شادی کی رسومات کا اختتام عمل میں آئے گا جس کیلئے ہوٹل تاج میں تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ سلمان خان آج حیدرآباد پہنچنے کے بعد فوری بعد ہوٹل تاج فلک نما روانہ ہوئے جہاں انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ سلمان کی بہن ارپتا کی شادی میں نہ صرف بالی ووڈ کے سرکردہ فلمی ستارے بلکہ ملک کے اہم سیاسی قائدین کے علاوہ تلنگانہ اور آندھراپردیش کے اہم سیاسی قائدین اور تلگو فلمی ستارے بھی شرکت کریں گے ۔ سلمان خان نے عالیشان پیمانے پر منعقد کی جانے والی شادی کی ان تقاریب کیلئے ہوٹل تاج کو دو دن کیلئے بک کرلیا ہے جس کا ایک دن کا کرایہ دو کروڑ روپئے بتایا گیا ہے ۔اس ہوٹل کے تمام 60کمرے مہمانوں کیلئے بُک کئے جاچکے ہیں ۔سلمان کی منہ بولی بہن ارپتا کی شادی سابق مرکزی وزیر سکھ رام کے نواسے آیوش شرما کے ساتھ ہورہی ہے ۔ مہمانوں کی ضیافت ہندوستان کے علاوہ دنیا بھر کی لذیذ غذاؤں کے ساتھ کی جائے گی لیکن لوازمات میں سرفہرست حیدرآبادی بریانی ‘ خوبانی کا میٹھا اور دیگر حیدرآبادی ڈشسیس شامل ہیں ۔ سلمان خان نے شادی کی تقریب میں وزیر اعظم نریندر مودی کے علاوہ کئی مرکزی وزراء اور دیگر جماعتوں کے سرکردہ قائدین ‘ بزنسمین اور صعنت کاروں کو بھی مدعو کیا ہے ۔اس طرح ارپتا کی شادی کی یہ تقریب ملک کے وی وی آئی پیز کی کہکشاں سے کم نہ ہوگی ۔ توقع ہے کہ اس موقع پر بالی ووڈ کے ’دو طاقتور خانس‘ سلمان اور شاہ رخ ایک دوسرے سے بغلگیر ہوجائیں گے ۔ یہ دو روایتی حریف ماضی کی تلخیوں کے باوجود عیدالفظر کے موقع پر بھی بغلگیر ہوگئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT