Thursday , July 19 2018
Home / Top Stories / سلمان خان کی ضمانت منظور ،رہائی کے بعد ممبئی پہنچے

سلمان خان کی ضمانت منظور ،رہائی کے بعد ممبئی پہنچے

ایک ماہ بعد حاضری کی ہدایت ، جرم اور سزا کیخلاف عدالت میں اپیل کی اجازت
جودھپور؍ ممبئی۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کو بڑی راحت پہونچاتے ہوئے ضلع و سیشن عدالت نے ضمانت منظور کرلی اورجودھپور جیل سے رہائی کے بعد وہ ممبئی واپس پہنچ گئے، جہاں مداحوں نے اُن کا پُرجوش استقبال کیا ہے۔ انہیں دو دہے قبل 1998ء کے سیاہ ہرن (چنکارہ) شکار کے ایک مقدمہ میں جرم کا مرتکب پائے جانے کے بعد پانچ سال کی سزائے قید دی گئی۔ جج رویندر کمار جوشی نے سزائے قید ایک ماہ تک معطل رکھنے کیلئے 52 سالہ اداکار کی طرف سے پیش کردہ درخواست کو قبول کرلیا۔ سلمان خان نے جمعرات کو اپنی سزا کے اعلان کے بعد جودھپور سنٹرل جیل میں دو راتیں گذار چکی ہیں۔ انہیں 50,000 کے شخصی مچلکہ اورمساویانہ رقم کے دو مچلکوں پر یہ ضمانت دی گئی۔

سلمان خاں کے وکیل صفائی مہیش بورہ نے کہا کہ دفتری کارروائیکی تکمیل کے بعد سلمان شام تک رہا ہوجائیں گے۔ جج نے اس اداکار کو ایک ماہ میں یعنی 7 مئی کو عدالت میں حاضری کی عدالت میں جب سزا کی معطلی کے لئے ان کی درخواست پر مزید سماعت کی جائے گی۔ قبل ازیں جج نے آج دن میں سرکاری استغاثہ اور وکیل صفائی کی بحث کی سماعت کی جو تقریباً ایک گھنٹہ تک جاری ہی رہی اور سہ پہر 3 بجے فیصلے کا اعلان کیا گیا۔ دوران سماعت سلمان کی دو بہنیں الویرا اور ارپیتا عدالت میں موجود تھیں۔ بالی ووڈ اداکار کو جودھپور میں فلم ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘ کی شوٹنگ کے دوران یکم اکتوبر 1998ء کی شب دو سیاہ ہرنوں کو ہلاک کرنے کے جرم کا مرتکب قرار دیئے جانے کے بعد پانچ سال کی سزائے قید دی گئی تھی۔ رات دیر گئے رونما ہونے والی ایک تبدیلی میں جج جوشی کے تبادلے کے احکام جاری کئے گئے۔ معمول کی ردوبدل کے ایک حصہ کے طور پر راجستھان ہائیکورٹ کے رجسٹرار جنرل نے 134 ججوں کا تبادلہ کیا تھا، جوشی بھی شامل تھے۔ انہوں نے سلمان خان کی درخواست ضمانت پر گزشتہ روز ایک فیصلہ آج تک کے لئے محفوظ کردیا تھا۔ سلمان خان نے اپنے جرم اور سزا کے خلاف اپیل کیلئے قید کی معطلی اور ضمانت پر رہائی کی درخواست کی تھی جو آج منظور کرلی گئی۔

TOPPOPULARRECENT