Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / سلمان خان کے خلاف مقدمہ کے فیصلہ کی تحریر شروع

سلمان خان کے خلاف مقدمہ کے فیصلہ کی تحریر شروع

ممبئی 7 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) بمبئی ہائیکورٹ نے آج کہا کہ وہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے خلاف 2002 کے ہٹ اینڈ رن کیس میں غیر ارادی قتل کے دفعہ کے لاگو ہونے اور دوسرے اہم سوالات کے علاوہ اداکار کے سابق باڈی گارڈ کے بیان کو بطور ثبوت قبول کرنے کے مسئلہ پر اپنی رولنگ دیگا ۔ ہائیکورٹ کے جج جسٹس اے آر جوشی نے کھلی عدالت میں اس مقدمہ کا فیصلہ تحریر کروانے کا عمل شروع کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ عدالت میںممبئی سشن عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی تھی ۔ سشن عدالت نے اپنے فیصلہ میں اداکار کو 5 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔ جسٹس جوشی نے کہا کہ وہ اس بات پر بھی فیصلہ سنائیں گے کہ آیا سلمان خان کے سابق پولیس باڈی گارڈ کے بیان کو بطور ثبوت قبول کیا جائے یا نہیں جو اس واقعہ کے چشم دید گواہ بھی ہیں۔ سلمان خان کا استدلال ہے کہ اس مقدمہ میں غیر ارادی قتل کا دفعہ نہیں لگ سکتا ۔ انہوں نے سابق باڈی گارڈ رویندر پاٹل کے بیان پر انحصار کرنے کو بھی چیلنج کیا ہے اور کہا کہ گواہ فوت ہوچکے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT