Friday , April 27 2018
Home / ہندوستان / سلمان خان کے دوستوں نے گھر پہونچ کر فیملی سے ملاقات کی

سلمان خان کے دوستوں نے گھر پہونچ کر فیملی سے ملاقات کی

ممبئی 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سلمان خان کی 1998 ء کے کالا ہرن کے شکار والے کیس میں جودھپور کی ایک عدالت کی جانب سے سزا دہی کے بعد فلم انڈسٹری کے متعدد دوستوں نے سوپر اسٹار کی قیامگاہ پہونچ کر اُن کی فیملی سے ملاقات کی ہے۔ سلمان کی فیملی کے ارکان نے برادران سہیل اور ارباز، برادر نسبتی آیوش شرما شامل ہیں جو سب اربن باندرہ میں واقع سلمان کے گیلکسی اپارٹمنٹ میں موجود تھے۔ گزشتہ روز عدالتی فیصلے کا اعلان ہونے کے فوری بعد کانگریس لیڈر بابا صدیقی، ایکٹر کے مکان پہونچے۔ ارباز کی سابقہ بیوی ملائکہ اور اُن کی بہن امریتا اروڑہ ، فلم ریس تھری کے پروڈیوسر رمیش تورانی، سوناکشی سنہا معہ والدین شتروگھن اور پونم سنہا کے علاوہ سنیہا اولل اور ڈیسی شاہ بھی سلمان کی قیامگاہ پر دیکھے گئے۔ سوناکشی، سنیہا اور ڈیسی کو بالی ووڈ میں اداکاراؤں کے طور پر سلمان نے ہی متعارف کرایا تھا۔ فلم ساز ساجد نڈیاڈوالا جو 52 سالہ ایکٹر کے قریبی دوست سمجھے جاتے ہیں، اُنھوں نے اپنی نئی فلم باغی 2 کی کامیابی کی خوشی کے سلسلہ میں منعقد شدنی پارٹی منسوخ کردی اور جودھپور کے لئے روانہ ہوگئے۔

TOPPOPULARRECENT