Sunday , April 22 2018
Home / ہندوستان / سلمان خاں کیخلاف سیاہ ہرن کے شکار کا مقدمہ۔ آج فیصلہ

سلمان خاں کیخلاف سیاہ ہرن کے شکار کا مقدمہ۔ آج فیصلہ

جودھپور ۔ 4اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار سلمان خاں اور دوسروں کے خلاف 1998ء کے سیاہ ہرن مقدمہ کے شکار سے متعلق مقدمہ میں کل اپنے فیصلے کا اعلان کرے گی۔ تحت کی اس عدالت میں 28 مارچ کو قطعی مباحث مکمل کرلئے گئے تھے۔ فیصلہ کے اعلان کے موقع پر بشمول سلمان خاں تمام اداکار سیف علی خاں، تبو، سونالی بنڈرے اور نیلم اس عدالت میں موجود رہیں گے۔ سلمان خاں پر 1998ء میں فلم ’’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘‘ کی شوٹنگ کے دوران یکم ؍ اور 2 اکٹوبر کی درمیانی شب جودھپور کے قریب موضع کنکانی کے علاقہ بھگوڑہ کی دھن میں دو سیاہ ہرنوں کو ہلاک کرنے کا الزام ہے۔ عوامی استغاثہ بھوانی سنگھ بھئی نے کہا ہیکہ ’’اس رات یہ تمام (ملزمین) جپسی کار میں سوار تھے اور سلمان خاں گاڑی چلارہے تھے۔ انہوں (سلمان) نے سیاہ ہرنوں کا جھنڈ آتا دیکھ کر گولی چلائی اور دو ہرنوں کو ہلاک کیا‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ’’لیکن دیکھ لئے جانے اور تعاقب کے نتیجہ میں دو مہلوک جانوروں کو وہیں چھوڑ کر اس مقام سے چلے گئے۔ ان کے خلاف خاطرخواہ ثبوت موجود ہیں‘‘ لیکن سلمان خان کے وکیل ایچ ایم سرسوت نے کہا کہ استغاثہ کی کہانی میں کئی خامیاں ہیں اوروہ کسی ثبوت سے بالاتر ہوکر ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT