Wednesday , June 20 2018
Home / تفریح / سلمان خاں کیس کی 24 ستمبر سے پھر سماعت

سلمان خاں کیس کی 24 ستمبر سے پھر سماعت

ممبئی ۔ 12 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بالی ووڈ ایکٹر سلمان خان کے ٹکر اور فرار کیس میں جہاں گذشتہ کچھ عرصہ سے عدالتی سماعت کو بار بار آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری تھا وہیں اب عدالت نے گواہوں کے دئیے گئے بیانات کی نقول کی گمشدگی اور بعد ازاں ان کی دستیابی کے بعد آج سیشن کورٹ میں پیش کئے جانے پر 24 ستمبر سے سلمان خاں کیس کی سماعت کا ایک بار پھر

ممبئی ۔ 12 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : بالی ووڈ ایکٹر سلمان خان کے ٹکر اور فرار کیس میں جہاں گذشتہ کچھ عرصہ سے عدالتی سماعت کو بار بار آگے بڑھانے کا سلسلہ جاری تھا وہیں اب عدالت نے گواہوں کے دئیے گئے بیانات کی نقول کی گمشدگی اور بعد ازاں ان کی دستیابی کے بعد آج سیشن کورٹ میں پیش کئے جانے پر 24 ستمبر سے سلمان خاں کیس کی سماعت کا ایک بار پھر آغاز ہوگا ۔ استغاثہ نے آج عدالت کو بتایا کہ گواہوں کے 63 اصلی بیانات کے منجملہ 62 بیانات کی نقول دوبارہ مل گئی ہیں ۔ جنہیں کچھ عرصہ قبل لاپتہ قرار دیا گیا تھا ۔ گواہوں کے بیانات کی ڈائریوں کو آج جج ڈی ڈبلیو دیشپانڈے کے اجلاس پر پیش کیا گیا ۔ عدالت کو بعد ازاں استغاثہ نے بتایا کہ صرف ایک گمشدہ ڈائری کو بھی جلد ہی حاصل کرلیا جائے گا ۔ یاد رہے کہ سلمان خان کو راجستھان میں سیاہ ہرن کے شکار معاملہ میں بھی عدالتی کشاکش کا سامنا ہے۔ ایک طرف ان کی فلمی مصروفیتیں دوسری طرف خود ان کے دوست سنجے دت کا پونے کی یروڈا جیل میں قید ہونے سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ سلمان خان کو دونوں کیسوں میں سے کسی ایک کیس میں سزائے قیدہونا یقینی نظر آرہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT