Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / سلمان خاں کے باڈی گارڈ کے خلاف کیس درج

سلمان خاں کے باڈی گارڈ کے خلاف کیس درج

ممبئی ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : بالی ووڈ اداکار سلمان خاں کے محافظ شیرا کے خلاف کل شب علاقہ اندھیری میں ایک شخص پر حملہ کے الزام میں کیس درج کرلیا گیا ہے ۔ ڈی این نگر پولیس اسٹیشن کے سینئیر انسپکٹر دھنجی نلواڈے نے بتایا کہ یہ واقعہ کل شب اس وقت پیش آیا جب باڈی گارڈ شیرا کا لنک روڈ پر ایک شخص عطر عمر قریشی کے ساتھ جھگڑا ہوگیا ۔ قبل ازیں موبائل فون پر دونوں میں بحث و تکرار بھی ہوگئی تھی ۔ شیرا کے حملہ میں زخمی قریشی نے پولیس سے رجوع ہو کر ایک شکایت درج کروائی ہے اور انہیں اندھیری کے ایک ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا ہے ۔ پولیس کی تحقیقات جاری ہے ۔ ممبئی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ قریشی اپنے دوستوں کے ساتھ لنک روڈ سے گذر رہے تھے کہ شیرا کو دیکھتے ہی اپنی کار روک دی جہاں پر دونوں کے درمیان بحث و تکرار ہوگئی ۔ دریں اثناء شیرا پستول کے بٹ سے قریشی پر حملہ کر کے فرار ہوگیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT