Tuesday , September 25 2018
Home / سیاسیات / سلمان خورشید کی سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن پر تنقید

سلمان خورشید کی سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن پر تنقید

لندن۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سلمان خورشید نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے بعض فیصلوں کے تعلق سے سوالات اٹھائے ہیں ۔ انہوں نے اسے پارلیمنٹ یا سرکاری بالادستی میں مداخلت سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے ایک حالیہ فیصلوں کو ’’جج کا بنایا ہوا قانون‘‘ قرار دیا اور الیکشن کمیشن کی رہنمایانہ ہدایات کا مضحکہ اُڑایا۔

گجرات کے سابق ڈی جی پی
سری کمار عام آدمی پارٹی میں شامل
احمدآباد۔ 13 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق گجرات ڈائریکٹر جنرل پولیس آر وی سری کمار نے آج عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ انہوں نے 2002ء گجرات فرقہ وارانہ فسادات کے متاثرین کے حق میں نریندر مودی کیخلاف طویل قانونی لڑائی کی ہے۔ یہاں تک کہ ایک دن قبل بھی انہوں نے گجرات فسادات سے متعلق مکتوب وزیراعظم منموہن سنگھ کو روانہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT