Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / سلمان خورشید کی ہیگ سے ملاقات

سلمان خورشید کی ہیگ سے ملاقات

لندن ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر امور خارجہ سلمان خورشید نے آج اپنے برطانوی ہم منصب ولیم ہیگ سے ملاقات کی اور وسیع تر باہمی امور اور جنوبی ایشیا، مغربی ایشیا اور یورپ کے خارجہ پالیسی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں قائدین نے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی تعلقات کا جائزہ لیا اور موجودہ علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

لندن ، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر امور خارجہ سلمان خورشید نے آج اپنے برطانوی ہم منصب ولیم ہیگ سے ملاقات کی اور وسیع تر باہمی امور اور جنوبی ایشیا، مغربی ایشیا اور یورپ کے خارجہ پالیسی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں قائدین نے ہندوستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی تعلقات کا جائزہ لیا اور موجودہ علاقائی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ برطانوی وزیر خارجہ نے اس میٹنگ کے بعد کہا، ’’مجھے ہندوستان کے میرے ہم منصب وزیر سلمان خورشید کا آج (چہارشنبہ کو) کامن ویلتھ ویک میں استقبال کرتے ہوئے مسرت ہے، جو ہماری دوستی کے جذبہ اور برطانیہ و ہندوستان کے مشترک مقاصد و اقدار کا عکاس ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT