سلمان کا سڑک حادثہ کیس ،آج فیصلہ کی تاریخ کا اعلان

ممبئی 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فلمی اداکار سلمان خان کی جانب سے سال 2002 میں ٹکر مار کر بھاگنے کے کیس کی سماعت کرنے والی عدالت استغاثہ کے دلائل اور وکیل دفاع کی بحث کے اختتام پر کل فیصلہ کی تاریخ کا اعلان کرے گی ۔ سلمان خان کے وکیل کا یہ استدلال تھا کہ ایک عینی شاہد رویندر پاٹل کی گواہی کو قبول نہیں کیا جاسکتا ۔ چونکہ ان کی موت واقع ہوگئی

ممبئی 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فلمی اداکار سلمان خان کی جانب سے سال 2002 میں ٹکر مار کر بھاگنے کے کیس کی سماعت کرنے والی عدالت استغاثہ کے دلائل اور وکیل دفاع کی بحث کے اختتام پر کل فیصلہ کی تاریخ کا اعلان کرے گی ۔ سلمان خان کے وکیل کا یہ استدلال تھا کہ ایک عینی شاہد رویندر پاٹل کی گواہی کو قبول نہیں کیا جاسکتا ۔ چونکہ ان کی موت واقع ہوگئی اور عدالت میں جرح کیلئے د ستیاب نہیں ہیں۔ تاہم استغاثہ نے کہا کہ قبل ازیں وکیل دفاع کو گواہوں پر جرح کیلئے مناسب موقع دیا گیا تھا ۔ پاٹل جو کہ فلمی اداکار کا پولیس محافظ تھا ۔ انہو ںنے اپنی شکایت میں یہ الزام عائد کیا تھا کہ حادثہ کے وقت سلمان خاں حالت نشہ میں تھے ۔ جن کی گاڑی 28 ستمبر 2002 کو مضافی علاقہ باندرہ کی ایک بیکری میں گھس گئی تھی جس سے نتیجہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 4 زحمی ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT