Saturday , September 22 2018
Home / Top Stories / سلمان کی ضمانت پر کل ہوگا فیصلہ

سلمان کی ضمانت پر کل ہوگا فیصلہ

جودھپور۔اداکار سلمان خان مزیدایک رات جودھپور کی جیل میں گذاریں گے کیونکہ جمعہ کے روز ضمانت کی عرضی پر سنوائی کے بعد عدالت نے ہفتہ تک فیصلے کو ملتوی کردیاہے۔

ضلع اور سیشن کورٹ کے جج رویندر کمار جوشی نے 1998کے کالے ہرن شکار کیس کی سنوائی کے بعد جمعرات کے روز بالی ووڈ سوپر اسٹارسلمان خان کو مجرم قراردیاتھا۔

سلمان کے وکیل مہیش بورا نے رپورٹرس سے بات کرتے ہوئے کہاکہ عدالت وکیل دفع اور وکیل استغاثہ کی بحث پر ایک ساتھ سنوائی کریگا۔

بورا نے کہاکہ’’یہ سنوائی کل تک کے ملتوی کردی گئی ہے‘‘۔ عدالت کی کاروائی کے بعد سلمان کو مزیدایک رات جودھپور سنٹرل جیل میں گذارنی پڑیگی جہاں پر وہ جمعرات روز سزا سنائے جانے کے بعد بیرک نمبر ایک میں قید کئے گئے ہیں

TOPPOPULARRECENT