Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / سلم بستیوں کی بازآبادکاری کیلئے فرنویس کی مرکز سے اپیل

سلم بستیوں کی بازآبادکاری کیلئے فرنویس کی مرکز سے اپیل

ممبئی 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فرنویس نے مرکز سے اپیل کی ہے کہ ریاست کی سلم ریہابلیٹیشن اتھاریٹی (ایس آر اے) اسکیم کو پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت لایا جائے تاکہ اِسے سبسیڈی حاصل ہو اور زیادہ واجبی مکانات تعمیر کئے جاسکیں۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت کا ارادہ امکنہ کی زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنا ہے اور اِس ضمن میں پالیسی تبدیلیوں کے ساتھ مختلف اقدامات جاری ہیں۔ فرنویس گزشتہ شام یہاں نیشنل رئیل اسٹیٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے زیراہتمام اجلاس سے مخاطب تھے۔ چیف منسٹر نے مرکزی مملکتی وزیر امکنہ اور شہری اُمور ہردیپ سنگھ پوری سے اپیل کی کہ ایس آر او کو پی ایم اے وائی میں شامل کرلیا جائے جس سے اضافی ہاؤزنگ اسٹاف بنانا یقینی ہوجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT