Wednesday , December 13 2017
Home / کھیل کی خبریں / سلوانیہ جونیر اوپن میں ہندوستان کو گولڈ اور 2 سلور میڈلس

سلوانیہ جونیر اوپن میں ہندوستان کو گولڈ اور 2 سلور میڈلس

نئی دہلی۔22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سلوانیہ جونیر اینڈ کیڈٹ اوپن میں ہندوستانی بیڈمنٹن کھلاڑیوں نے شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے جونیئر بوائزایونٹ میں گولڈ اور سلور میڈل جبکہ لڑکیوں کے زمرے کے کیڈٹ مقابلوں میں سلور میڈل حاصل کیا ہے۔ ہندوستانی اے بوائز نے چینی تائی پائی کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی جہاں ان کا مقابلہ ہندوستانی بوائز بی ٹیم سے ہوا جس میں اے ٹیم نے گولڈ اور بی ٹیم نے سلور میڈل حاصل کیا۔ دریں اثناء ہندوستانی گرلز نے تاریخ رقم کرتے ہوئے کوریا کے خلاف سخت فائنل میں 3-1 کی کامیابی حاصل کی لیکن چین تائی پائی کے خلاف 2-3 کی شکست کے بعد انہیں سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT