سلووینیا کی 55سالہ خاتون ملک کی مسلح افواج کی سربراہ

لوبیانہ ،29نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین کے رکن ملک سلووینیا میں 55 سالہ خاتون میجر جنرل الینکاایرمینک کو ملک کی مسلح افواج کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے ۔ یہ شمالی اوقیانوسی اتحاد ناٹو میں شامل 29 رکن ممالک میں اپنی نوعیت کی پہلی تقرری ہے ۔منگل کے روز جاری حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ جنرل ایرمینک کو ان کے تجربے اور پیشہ وارانہ شہری اور عسکری تربیت کی روشنی میں یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ سلووینیا کے صدربورٹ پہور نے امید ظاہر کی ہے کہ وسائل کی کمی کے باعث خراب نتائج کے بعد نئی خاتون سربراہ ملک کے عسکری ادارے کی صورت حال کو بہتر بنانے میں کامیاب ہوں گی۔سلووینیا کی فوج کے سابق سربراہ کو جاریہ سال فروری میں برطرف کر دیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT