Saturday , August 18 2018
Home / شہر کی خبریں / سلیمان نگر میں سی سی روڈ کا پرکاش گوڑ کے ہاتھوں افتتاح

سلیمان نگر میں سی سی روڈ کا پرکاش گوڑ کے ہاتھوں افتتاح

شمس آباد ۔ /20 ڈسمبر (سیاست نیوز) راجندر نگر کے علاقہ سلیمان نگر ڈیویژن میں راجندر نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ کے ہاتھوں سی سی روڈ کا افتتاح عمل میں آیا اور انڈر گراؤنڈ ڈرینج کے کاموں کا آغاز کیا گیا ۔ اس موقع پر رکن اسمبلی نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ تلنگانہ حکومت ہر اسمبلی حلقہ کی ترقی کیلئے کروڑہا روپئے خرچ کررہی ہے اور ساتھ ہی عوام کے مسائل کو حل کرنے کے اقدامات کررہی ہے ۔ تلنگانہ کے قیام کے بعد سے راجندر نگر حلقہ میں کروڑہا روپیوں کے ذریعہ سڑکوں کی تعمیر انڈر گراؤنڈ ڈرینج ، شادی مبارک ، لکشمی کلیانم ، ریسیڈنشیل اسکولس و دیگر ترقیاتی پروگرام کے ذریعہ چیف منسٹر ریاست کو سنہرا تلنگانہ بنارہے ہیں ۔ تمام طبقوں کی ترقی کیلئے بھی مختلف اسکیمات کے ذریعہ فنڈس منظور کررہے ہیں ۔ اس موقع پر پریم داس گوڑ سابق کارپوریٹر ، شیخ نعیم الدین ، سلیمان نگر ڈیویژن صدر ، محمد سمیر خان ، محمد ابراہیم ، شیخ بابا ، محمد حسین ، محمد الطاف ، محمد قاسم ، سید مزمل احمد ، محمد مرتضی علی کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT