Tuesday , June 19 2018
Home / سیاسیات / سلیم خان کے ہاتھوں مودی کی اردو ویب سائٹ کا افتتاح

سلیم خان کے ہاتھوں مودی کی اردو ویب سائٹ کا افتتاح

ممبئی ۔ 16 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان جو خود بھی ایک معروف اسکرپٹ رائٹر ہیں، نے آج نریندر مودی کی ’’آفیشیل ویب سائیٹ کا اردو زبان میں افتتاح کیا ۔ سلیم خان جو مشہور و معروف فلموں بشمول دیوار اور شعلے کی اسکرپٹ لکھچکے ہیں،نے اپنی رہائش گاہ سے ویب سائٹ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر سلیم خان نے کہا

ممبئی ۔ 16 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ سوپر اسٹار سلمان خان کے والد سلیم خان جو خود بھی ایک معروف اسکرپٹ رائٹر ہیں، نے آج نریندر مودی کی ’’آفیشیل ویب سائیٹ کا اردو زبان میں افتتاح کیا ۔ سلیم خان جو مشہور و معروف فلموں بشمول دیوار اور شعلے کی اسکرپٹ لکھچکے ہیں،نے اپنی رہائش گاہ سے ویب سائٹ کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر سلیم خان نے کہا کہ نریندر مودی سے ان کے شحصی روابط ہیں اس لئے انہوں نے ا پنی رہائش گاہ پر اردو ویب سائٹ لانچ کی ۔ مجھے اردو زبان سے پیار ہے اور نریندر مودی کو اردو زبان کی ویب سائٹ لانچ کرنے کا مشورہ میں نے ہی دیا تھا اور مسلم ووٹرس کیلئے بی جے پی کی بھی یہی حکمت عملی ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ دلچسپ ہوگا کہ جاریہ سال جنوری میں سلمان خان نے بھی احمد آباد میں سنکرانتی کے تہوار پر مودی کے ساتھ پتنگ اڑائی تھی ۔ حالانکہ سلمان سے جب ملک کیلئے وزارت عظمیٰ کیلئے موزوں لیڈر کے بارے میں پوچھا گیا تھا تو انہوں نے بھی مصلحت اختیار کرتے ہوئے مودی کا نام نہیں لیا تھا بلکہ یہ کہا تھا کہ اللہ جسے بہتر سمجھے گا وہی وزیراعظم کے عہدہ پر فائز ہوگا ۔ لہذا وہ خود بھی چاہتے ہیں کہ بہترین لیڈر کامیاب ہو۔

TOPPOPULARRECENT