Thursday , December 13 2018

سلیم خاں اور چار دیگر کا پدم ایوارڈس قبول کرنے سے اِنکار

نئی دہلی۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مشہور قلم کار سلیم خاں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے والد اور چار دیگر نے سال 2015ء میں پدم ایوارڈس قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔ منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ عام روایت یہ ہے کہ ایوارڈ کا اعلان کرنے سے قبل جس شخص کو یہ ایوارڈ دیا جارہا ہے، اس کی رضامندی حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہ

نئی دہلی۔ 18 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مشہور قلم کار سلیم خاں بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کے والد اور چار دیگر نے سال 2015ء میں پدم ایوارڈس قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔ منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ کرن رجیجو نے آج راجیہ سبھا کو بتایا کہ عام روایت یہ ہے کہ ایوارڈ کا اعلان کرنے سے قبل جس شخص کو یہ ایوارڈ دیا جارہا ہے، اس کی رضامندی حاصل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے تحریری جواب میں بتایا کہ سلیم خاں کے بشمول پانچ افراد نے پدم ایوارڈس قبول کرنے سے انکار کیا۔ جاریہ سال صدرجمہوریہ 104 افراد کو ’’پدم ایوارڈس‘‘ 9 پدم وِبھوشن، 20 پدم بھوشن اور 75 پدم سری ایوارڈس کو منظوری دی۔

TOPPOPULARRECENT