Monday , November 20 2017
Home / دنیا / سلیکان ویلی میں مودی کے خطاب کی سماعت کیلئے 40,000 رجسٹریشن

سلیکان ویلی میں مودی کے خطاب کی سماعت کیلئے 40,000 رجسٹریشن

واشنگٹن 26 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) سلیکان ویلی میں وزیراعظم ہند نریندر مودی کے 27 ستمبر کو ہونے والے خطاب کی سماعت کرنے والے زائداز 40,000 افراد نے رجسٹریشن کروایا ہے جبکہ گزشتہ سال مودی کے میڈیسن اسکوائر گارڈن میں ترتیب دیئے گئے استقبالیہ اور خطاب کی سماعت کے لئے 30,000 افراد نے رجسٹریشن کروایا تھا۔ حالانکہ اس خطاب کے انعقاد کیلئے ہنوز ایک ماہ کا وقت باقی ہے لہذا منتظمین کو توقع ہے کہ رجسٹریشن کی تعداد بڑھ کر 50,000 ہوجائے گی۔ بی جے پی کے بیرون ملک تعلقات کے محکمہ کے انچارج وجئے چوتھائی والے نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’’مودی کا جادو‘‘ قرار دیا۔ مسٹر وجئے سلیکان ویلی کے مختصر دورہ پر ہیں جہاں وہ مودی کے خطاب کے لئے جاری تیاریوں کا جائزہ لینے پہونچے تھے۔

TOPPOPULARRECENT